سری نگر//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔ڈی ڈ ی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَپنے ضلع کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم اَمور سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے پہاڑی بولنے والے لوگوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے اور دیہی روزگار گارنٹی سکیم کے تحت ملازمین منریگا عملے کی تنخواہ میں اِضافہ کرنے کا مطالبہ پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے پیش کردہ مطالبات کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ جائز مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر پوری کی جائیں گی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان سے کہا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور اَپنے ضلع کی ترقی کے مسائل کو آگے بڑھانے کی اَپنی کوششوں کو جاری رکھے۔










