گاندربل//ضلع اِنتظامیہ گاندربل نے حب الوطنی اور قومی فخر کا ایک شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چیئرپرسن ڈِی ڈی سی نزہت اَشفاق اورضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر کی قیادت میں ایک میگا ترنگا ریلی کا اِنعقاد کیا۔تقریب میں حب الوطنی کا ایک پُرجوش مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور کیوں کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شرکأ ترنگے کے جذبے کا جشن آزادی منانے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ریلی منی سیکرٹریٹ گاندربل کے لان سے شروع ہوکرگاندربل شہر کے اندر اہم مقامات سے گزرتی ہوئی قمریہ گرائونڈمیں اِختتام پذیر ہوئی ہے جس میں شرکأنے قومی پرچم اُٹھا رکھے اور قومی نعرے لگا رہے تھے۔ ’’ریلی ترنگا مہم‘‘ کا ایک پُرجوش جشن تھا جس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور لوگوں میں اتحاد اور حب الوطنی کے احساس کو فروغ دینا تھا۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی اورضلع ترقیاتی کمشنرنے ترنگا مہم کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے لئے ریلی کے بنیادی مقصد کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے شہدأ اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یوم آزادی منانے کی اہمیت پر زور دیا۔’میگا ترنگا ریلی‘ کا زبردست ردِّعمل گاندربل کے لوگوں کی اَپنے ملک کے لئے گہری محبت اور احترام کا ثبوت ہے۔اِس تقریب میں سینکڑوں سکولی بچوں، معزز شہریوں، اے ڈِی سی مشتاق احمد سمنانی، اے ڈی سی گلزار احمد سمیت سرکاری افسران اور مختلف بلدیاتی اِداروں کے ممبران نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ترنگوں سے سجایا گیا قمریہ گراؤنڈ جشن آزادی اور حب الوطنی کے جذبے سے گونجنے والے حب الوطنی کے ترانوں سے بھرا ہوا تھا۔یہ تقریب گاندربل اِنتظامیہ کی طرف سے ضلع میں اتحاد اور حب الوطنی کو فروغ دینے کے لئے ایک اور کامیاب اقدام ہے۔










