بڈگام//پیوپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے مرکزی حکومت پر زور دیا ھے کہ وہ جموں وکشمیر میں فوری طور اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے ساتھ ساتھ اسکے ریاستی تشخص کو بحال کریں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ضلع بڈگام کے خانصاحب حلقہ انتخاب میں عوامی رابطہ مہم کے تحت مختلف مقامات پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہویے حکیم یاسین نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اپنی منتخبہ عوامی حکومت نہ ھونے کی وجہ سے گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور وہ اپنے روزانہ مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے نہ ہونے کی وجہ سے پورے جموں وکشمیر میں ترقیاتی اور سماجی ترقی کی رفتار پوری طرح اٹک کے رہ گیی ھے جبکہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے تییں بے حس اور غیر سنجیدہ ھے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں جوابدہی کا فقدان ھے جبکہ عام لوگوں اور افسر شاہی کے درمیان کوئی رابطہ موجود نہیں ھے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سماجی، سیاسی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں جان ڈالنے کے لئے یہاں فوری طور اسمبلی انتخابات کا انعقاد کرانا بنیادی اہمیت کا حامل ھے۔ پی ڈی ایف چیرمین نے مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا ھے وہ کہ اپنے وعدے کے مطابق جموں وکشمیر کے ریاستی تشخص کو بغیر کسی دیری کے بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں میں مرکز کے تییں پایی جا رہی بد اعتمادی اور شکوک و شبہات کی فضا کو تب تک دور نہیں کیا جا سکتا ھے جب تک نہ ان تمام آئینی حقوق اور یقین دہانیوں کو بحال کیا جایے گا جو ان سے وقت وقت پر چھینی گئیں ہیں۔ حکیم یاسین نے ضلع بڈگام میں واقع دودھ پتھری، یوسمرگ اور توسہ میدان کے سیاحتی مقامات کو نطر انداز کرنے پر بھی حکومت اور متعلقہ حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزکورہ جگہوں پر بنیادی سیاحتی ڈھانچے کو تعمیرکرنے کے لئے معقول بندوبست کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ سیاحتی مقامات پر روزگار کے وسیع مواقعے پیدا کرنے کے وسائل موجود ہیں جنہیں بڑھے پیمانے پر برویے کار لانے کی اشد ضرورت ھے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مزکورہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کے لئے بھر رقومات اور افرادی قوت فراہم کرنے کے سلسلے میں بے جا لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔










