سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بانڈی پورہ میں2مقامات پر چھاپے مارکر باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چٹے بانڈے بانڈی پورہ میں بدھوار کو مزمل احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ اور وقار احمد لون ولد غلام محمد لون کے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران این آئی اے اہلکاروں نے مزمل اوراس کے والد غلام حسن بٹ کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس تھانہ ارگام میں درج ایف آئی آر زیر نمبر30/2020زیر دفعات 18, 23, 39 ULA (P)کے تحت وقار احمد لون پہلے ہی حراست میں ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وقار احمد لون پر ISJKجنگجو تنظیم کا بالائی زمین ورکر ہونے کا الزام ہے۔










