چھوٹے کاروبار کے لیے نیوگروتھ کا بزنس لون کارنیول

نئی دہلی//یو این آئی//ڈیجیٹل قرض دینے والی کمپنی نیوگروتھ نے چھوٹے کاروبار کے کریڈٹ فلو کو بڑھانے کے لیے ’بزنس لون کارنیول‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشکش ایم ایس ایم ای صارفین کے لیے اس کے ڈی ٹو سی اقدامات کے تحت ہے۔کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بزنس لون کارنیول فی الحال ممبئی، بنگلور، حیدرآباد اور نئی دہلی میں چل رہی ہے اور پورے نومبر تک جاری رہے گی۔ کمپنی نے مختلف کاروباری ضروریات کے لیے ایم ایس ایم ای ایس کو بلاجھنجھٹ قرضوں کی مدد کرنے کے عمل کو آسان اور ڈیجیٹلائز کیا ہے۔ چھوٹے کاروبار کے لیے قرض کی منظوری تیزی سے ہوتی ہے اور آئندہ تیوہاروں کے لیے ٹچ پوائنٹ پر فوری منظوری ملتی ہے۔ نیوگروتھ دلچسپ انعامات والے مقابلوں کے ذریعے بھی گاہکوں سے وابستہ رہا ہے۔ نیوگروتھ کے نئے کاروباری حجم کووڈ سے پہلے کی سطح تک پہنچ گیا ہے اور نیو کیش انسٹا لون، وینڈر فائینانس ایسکپریس جیسی نئی مصنوعات اس ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ نئی اور محفوظ پیشکش پلس لون صارفین کی بڑی ضرورتیں پوری کر رہی ہے۔ نئی مصنوعات میں مختلف خصوصیات ہیں جیسے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل عمل،اے آئی/ ایم ایل پر مبنی سکور کارڈز کی فوری منظوری۔ کمپنی کو توقع ہے کہ بزنس لون کارنیول پوزیٹیو مارکیٹ اور معاشی رجحانات سے فائدہ اٹھائے گا اور یہ مصنوعات صارفین تک پہنچیں گے۔ یو این آئی