چھانہ پورہ میں گرینیڈحملے سےفورسزاہلکاراور2خواتین معمولی زخمی

چھانہ پورہ میں گرینیڈحملے سےفورسزاہلکاراور2خواتین معمولی زخمی

سری نگر//جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں جمعہ کے روز مشتبہ جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پردستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکاراور2 خواتین معمولی طور پر زخمی ہو گئیں۔جے کے این ایس کے مطابق جمعہ کے روز دوپہر تقریباًایک بجے شہر سری نگرکے چھانہ پورہ علاقہ میں اُسوقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں مشتبہ جنگجوئوںنے پولیس تھانے اورسرکاری رہائشی کوارٹروں کے نزدیک ڈیوٹی انجام دے رہی سی ار پی ایف کی29ویں بٹالین کی ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا۔بتایاجاتاہے کہ اس گرینیڈحملے میں ایک فورسزاہلکار اورایک راہگیرخاتون معمولی طورپرزخمی ہوگئی۔سی ار پی ایف کے ترجمان ابھے رام نے بتایا کہ جمعہ کودن کے تقریباً ایک بجکر15منٹ پر نامعلوم جنگجوئوں نے سی ار پی ایف کی29ویں بٹالین کی ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو معمولی چوٹ آئی ہے۔اْن کا مزیدکہنا تھا کہ یہ حملہ چھانہ پورہ پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں 2 خواتین معمولی طور پر زخمی ہو گئیں تاہم ابھی تک پولیس نے اسکی تصدیق نہیں کی ۔اس گرینیڈ حملے کے بعد پولیس اورفورسزاہلکاروں نے علاقے کو محاصرہ میں لے کرحملہ آوروں کی تلاش عمل میں لائی ۔