چکورا لِفٹ اری گیشن سکیم کی تکنیکی اَز سرِ نو جانچ جاری ۔ حکومت

چکورا لِفٹ اری گیشن سکیم کی تکنیکی اَز سرِ نو جانچ جاری ۔ حکومت

جموں//حکومت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ چکورا لِفٹ اری گیشن سکیم پلوامہ کے بقیہ اجزأکے لئے تکنیکی ازسرِ نو جانچ (ٹیکنیکل رِی اپریزل) اس وقت جاری ہے اور اس کے نتائج کی بنیاد پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے یہ بات ایوان میں رُکن اسمبلی غلام محی الدین میر کے اُٹھائے گئے سوال کے جواب میں بتائی۔اُنہوںنے ایوان کوبتایا کہ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) 1.0 کے تحت فنڈنگ کی جانے والی سکیم کے لئے فی الحال ایک تکنیکی دوبارہ جائزہ جاری ہے تاکہ نظرثانی شدہ فائدہ و لاگت تناسب (بی سی آر)، شامل لاگت اور پروجیکٹ کے تحت آنے والے اصل کمانڈ ائیریا کا جائزہ لینے کے لئے ایک تکنیکی دوبارہ تشخیص جاری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ سکیم آبپاشی شعبے میں بالخصوص مرکزی امداد کی محدود دستیابی کے باعث تاحال نامکمل ہے۔