سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چولان اوڑی میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ اختتام پذیر جس دوران پانچ سو سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور ساتھ ہی ادویات مفت میں تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز ڈویلپمنٹ ٹرسٹ ،مصر فاؤنڈیشن اور احسن فاؤنڈیشن اور انڈین ریڈ کراس جموں و کشمیر کے باہمی اشتراک سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چولان اوڑی میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح احسن فاؤنڈیشن کے چیرمین راہی ریاض اور پیپلز ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے سربراہ بشیر عرفان نے۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق احمد لون ،ڈاکٹر ممتازہ، ڈاکٹر اشفاق ،ظہور احمد ڈار ،فارمسٹ نصیر احمد،نصرت اور رستم،مسودہ زینت راہی،جان محمد خان اور شفاعت راہی کے علاوہ دیگر مختلف طبقوں سے وابستہ افراد موجود تھے۔اس موقع پر احسن فاؤنڈیشن کے چیئرمین راہی ریاض نے کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا اجر عظیم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے غریب اور لاچار مریضوں کو مفت علاج کرانے کے مواقع ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کے دوران پانچ سو زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔کیمپ کے دوران لوگوں میں مفت ماسک بھی فراہم کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے کوڈ-19 سے لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے خصوصی ہدایات دی اور قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات فراہم کی۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ سماجی دوری کو برقرار رکھیں، ماسک پہنیں اور کرونا مخالف ویکسین لگائی۔
مغربی ایشیا پر کانگریس کے بیانات اشتعال انگیز، بھارتیوں کی جانوں کو خطرہ// وزیر اعظم
جموں و کشمیر میں 2100 سے کوڑا کرکٹ چھاٹنے کے شیڈ تعمیر
محکمہ صحت میں نئی عارضی بھرتیوں کی تجویز نہیں
3 برسوں میں 10 ہزار سے زائد اسامیاں مشتہر
راشن کی تقسیم کاری نظام
باغ گل لالہ میں 15 دن میں تقریباً 1.78 لاکھ سیاحوں کی آمد
کے اے ایس افسران کا 13 سالہ جمود پر اظہار تشویش
جموں و کشمیر میں ونڈ انرجی کے فروغ کا کوئی امکان نہیں
سیلابی نقصان کے باعث 9 میگاواٹ سیوا-III ہائیڈل پروجیکٹ بند
2,671 راشن کارڈ منسوخ، 14.4 لاکھ ترجیحی راشن کارڈ جاری










