سری نگر//وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے چوری کی واردات میںتشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔چوروں نے شہر کے خانیار علاقے میں دستگیر صاحب کی درگاہ پر چوروں نے حملہ کیا، عطیہ باکس کا تالا توڑ کر اس سے نقدی چوری کر لی۔ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بندوق برداروں نے پٹرول پمپ سے ڈیڈ لاکھ سے زیادہ رقم کی چوری کی ہے پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عقیدت مند، جو فجر سے پہلے کی نماز کے لیے مزار پر جاتے ہیں، مزار پر چندہ خانے کے ٹوٹے ہوئے تالے دیکھ کر حیران رہ گئے۔اس سے قبل بھی سیف کو توڑنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں جو مزار پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوئیں۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع میں 3بندوق برداروں نے ایک پٹرول پمپ سے 1.59لاکھ روپے لوٹ لئے جبکہ چوروں نے سری نگر کے علاقے خانیار میں حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی کے مزار پر عطیہ باکس کو توڑ کر نقدی رقم اڑا لی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 3پستول بردار افراد نے جنوبی شوپیاں ضلع کے حرمین میں ایک فلنگ اسٹیشن سے رات کے اوقات میں 159021کی نقدی زبردستی چھین لی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرنے کے بعد ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔یہاں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے چوری کی واردات میں بڑے پیمانے پر چوری کی واردات رونما ہوئے ہیں جہاں چور نقدی سونے کے ساتھ ساتھ مال مویشی بھی لوٹ رہے ہیں۔










