چنئی سپر کنگز کی لگاتار تیسری ہار، آ ر سی بی دو میچ جیت کر ٹا پ پر

چنئی سپر کنگز کی لگاتار تیسری ہار، آ ر سی بی دو میچ جیت کر ٹا پ پر

انڈین پریمیرلیگ2026 کے 11ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورونےچنئی سپر کنگز کو 43 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں بنگلورو کی ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے 250 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا، جو کہ ان کی آئی پی ایل تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ٹاس جیت کر چنئی سپر کنگز نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ ان کے لیے غلط ثابت ہوا۔ بنگلورو کے بلے بازوں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ فل سالٹ نے 46 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط شروعات فراہم کی، جبکہ ویراٹ کوہلی نے بھی تیز کھیلتے ہوئے 28 رنز بنائے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے دیو دت نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ میچ کے آخری اوورز میں رجت پاٹیدار اور ٹم ڈیوڈنے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے آخری 29 گیندوں پر 99 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 250تک پہنچا دیا۔ پاٹیدار نے 19 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے، جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 25گیندوں پر 70رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ 251رنز کے ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ اوپنرز سنجو سیمسن اور ریتو راج گائکواڈ جلد ہی آؤٹ ہو گئے، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے آیوش مہاترے بھی صرف ایک رن بنا سکے۔
ابتدائی تین وکٹیں محض 30 رنز پر گرنے سے ٹیم دباؤ میں آ گئی، جو ان کی شکست کی بڑی وجہ بنی۔