snow

’’چلہ خورد ‘‘نے جاتے جاتے اپنے تیور سخت کردیئے

میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

سرینگر ، لہہ شاہراہ، مغل روڑ، گریز بانڈی پورہ ، سمتھن ٹاپ، کیرن دیگر شاہرائیں بند ، کشمیر یونیورسٹی نے امتحات ملتی کردیئے

سرینگر///’’چلہ خورد ‘‘نے جاتے جاتے اپنی موجودگی کااحساس دلاتے ہوئے وادی کشمیر میں سوموار کے روز بھی بارش اور برفباری جاری رہی جس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید برف باری کی وجہ سے سرینگر لہہ شاہراہ، مغل روڑ، گریز بانڈی پورہ، سمتھن ٹاپ ، کشتواڑ کیرن اور دیگر سرحدی علاقوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹروں سے رابطہ منقطع ہوا ہے تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میں سخت ہوائیں چلنے کی وجہ سے کئی جگہوں پر رہائشی مکانوں اور دیگر عمارتوں کے چھت اُڑگئے اور درجنوں مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں درختاں بھی گر آئے ہیں ۔ ادھر کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی کے آج 19 اور 20 فروری 2024 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کے مطابق 21اکتوبر سے موسم میں بہتری آئے گی اور مطلع صاف رہنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی اضافہ کا امکان ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ’’چلہ خورد ‘‘ نے جاتے جاتے وادی میں برفباری اور بارش جاری کی۔ادھر بالائی علاقوں میں سوموار کو بھی درمیانہ درجے کی برفباری دیکھنے کو ملی جبکہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں تیز و تند ہوائوں کے ساتھ ساتھ شدید بارشیں دوپہر تک جاری رہیں۔ اس بیچ سوموار کو شدید برفباری کے پیش نظر سرینگر لہہ شاہراہ، مغل روڑ، گریز بانڈی پورہ، سمتھن ٹاپ ، کشتواڑ کیرن اور دیگر سرحدی علاقوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹروں سے رابطہ منقطع ہوا ہے تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔جب کہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔زوجیلا پاس، بال تل، سونہ مرگ، پہلگام ، دودھ پتھری ، گریز وغیرہ کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں سوموار کی صبح سے ہی شدید برفباری جاری تھی اور اس طرح سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ادھر وادی کے متعدد علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں رہائشی مکانوں اور دیگر عماروں کے چھت اُڑگئے ۔دریں اثناء کشمیر یونیورسٹی نے خراب موسم کی وجہ سے 19 اور 20 فروری کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی کے سوموار یعنی19 اور 20 فروری 2024 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی پرچوں کے انعقاد کی تازہ تاریخیں الگ سے بتائی جائیں گی۔تاہم، کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے ایک اہلکار نے کہا کہ آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہیں۔ وی او آئی کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کے میدانی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق اتوار کی صبح سے ہی ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں شروع ہوئیں جو کہ رات تک جاری رہیں اس بیچ بالائی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برفباری بھی دیکھنے کو ملی جبکہ گلمرگ، گریز، زوجیلا سمیت اونچائی والے علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے موسم ابتر رہنے کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت اب منفی حد تک نہیں گررہا ہے ۔