Nayeem Ul Haq

چلہ خرد کے ایام میں دھوپ نکلنے سے دن کے درجہ حرارت میں بہتری تاہم شبانہ درجہ حرارت میں کمی جاری

14فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ، کسی بھی بڑی موسمی تبدیلی کی کوئی پیشگوئی نہیں /محکمہ موسمیات

سرینگر // چلہ خرد کے ایام میں دن میں اچھی خاصی دھوپ نکلنے سے جہاں دن کے درجہ حرارت میںکافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت بھی نقطہ منجمند سے نیچے رہنے کا سلسلہ جار ہے اور سیاحتی مقامات میں رات اور دن میں سردیوں کا قہر جاری ہے۔ اسی دورا ن محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی میں 14 فروری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر وادی کے دو سرے اضلاع میں دن بھر اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے بیچ دن اوررات کے درجے حرارت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میںلوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ سرینگر میں اگر چہ صبح لوگوں نے کھلی دھوپ کا نظارہ کیا تاہم یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں یہاں کا موسم بھی سرد ہی محسوس کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کو مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ میں کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے جس سے رات بھر سردی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کچھ جگہوں پر معمولی اضافہ اور بعض مقامات پر گراوٹ درج کی گئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا سرینگر میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 11.9ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 11.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں پچھلی رات منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جموں میں کم از کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ایک ہفتے تک کسی بڑی برفباری کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ادھر وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام کے دوران بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ مشکلات سے دو چار ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے اہلیان کشمیر نے گرم ملبوسات زیر تن کرنا شروع کر دیا ہے اور سردی سے بچنے کیلئے روایتی اور جدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔