آج اورکل کچھ بالائی علاقوں ہلکی بارش وبرف باری کاامکان:محکمہ موسمیات

چلہ خرد میں موسم خشک رہنے اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کا شاخسانہ

سرینگر// چلہ خرد میں موسم خشک رہنے اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے وادی کشمیر میں شبانہ سردیو ںمیں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ جموں اور لداخ میں بھی سردی کی شدید ترین لہر جاری ہے جس کے باعث اہلیان وادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ادھرسرینگر اور کپواڑہ کو چھوڑ کر وادی کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کی وجہ سے اہل وادی کو سخت شبانہ سردیوں کا سامنا ہے۔اسی دوران محکمہ موسمیات نیجموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم وادی میں 2 فروری سے 4 فروری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ خرد میں موسم خشک رہنے سے شبانہ درجہ حرارات میں کافی کمی ریکار ڈکی گئی ہے ۔ بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی کی لہر جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں دو مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت حرارت1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ادھرلداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی20.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم وادی میں 2 فروری سے 4 فروری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔