چرار شریف میں مارکیٹ چکنگ،مرغ فروش کی دکان سربمہر

سرینگر //وسطی کشمیر کے چرار شریف میں عیدالاضحیٰ کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے گراں فروشی اور قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے اچانک بازاروں کا معائینہ کیا گیا جس دوران انتظامیہ نے ایک مرغ فروش کے دوکان کو سربمہر کیا کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار منظور پکھر پوری نے تفصیلات فراہم کرتے ہو ئے بتایا کہ جمعرات کو تحصیلدار چرار شریف نثار احمد اعوان کی سربراہی میں انفورسمنٹ وینگ بڈگام , تحصیل سپلائی آفیسر فوڈاینڈ سپلائز چرار شریف وجہاحت حسین کی مشترکہ ٹیم نے قصبہ چرار شریف کے بازاروں کا معائینہ کیا اس دوران ناجائز منافع خور اور ذایدالمعیاد اشیاء، خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں سے 5700 کی رقم بطور جرمانا وصول کیا گیا اس دوران موقع پر ہی ایک مرغ فروش کے دوکان کو سربمہر کیا گیا انتظامیہ نے دوکانداروں کو کڑا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی گراں فروشی یا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔