سرینگر //چرار شریف میں منگل کے روز مائی ٹاون مائی پرائیڈ پروگرام کی اختتامی تقریب کے دوران لوگوں نے اہم مسائل اْبھارئے۔ افسران نے عوام الناس کو یقین دلایا کہ اْن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق پروگرام کے دوران فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شیخ العالم ماڈل ڈگری کالج میں شجر کاری مہم کے دوران پیڑ بھی لگائے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹاون ہال چرار شریف میں میرا شہر میری شان کے تحت دو روزہ پروگرام منگل کے روز اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں وزٹنگ آفیسر مسرت ہاشمی، ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نورالحامد، تحصیلدار چرار شریف نثاراحمد اعوان،فارسٹ آفیسر محمد عباص شاہ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ دو روزہ پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اْبھارے۔ وزٹنگ آفیسر نے تقریب میں شریک لوگوں کو یقین دلایاکہ اْن کے جائزہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران لوگوں میں اہم کاغذات جن میں لینڈ پاس بک،وراثتی انتقال ، ڈومسائیل، گولڈن کارڈ اور دوسرے اہم کاغذات بھی فراہم کئے گئے۔ بعد ازاں شیخ العالم ماڈل ڈگری کالج میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شجر کاری کی مہم کے دوران پیڑ بھی لگائے گئے۔










