dooran

چئیر مین جے کے ایس ایس بی نے بورڈ کے 194 ویں اجلاس کی صدارت کی

جموں//جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ ( جے اینڈ کے ایس ایس بی ) کے چئیر مین جہانگیر خالد نے آج بورڈ کی 194 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ یہ میٹنگ مختلف امور پر غور کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی جن میں مختلف محکموں کیلئے مختلف آسامیوں کے حوالے سے سلیکشن لسٹ ، یو ٹی کیڈر ، جموں /کشمیر ڈویشن اور ضلع کیڈر کے تحت روکے گئے سفارشی کیسز کے علاوہ امیدواروں کی امیدواری کی منسوخی بھی شامل ہے ۔ میٹنگ کے دوران مختلف ایجنڈا آئٹمز بشمول ڈسٹرکٹ کیڈر، ڈویژنل کیڈر جموں ، ڈویژنل کیڈر کشمیر ، یو ٹی کیڈر اور پی ایم پیکج ( مائیگرنٹس ) کی روکی ہوئی سفارشات کے اجراء اور امیدواروں کی طرف سے جن کوتاہیوں کو پورا کیا گیا کو غور کیلئے اٹھایا گیا ۔ تفصیلی بحث کے بعد بورڈ نے مختلف شعبوں میں 30 امیدواروں کے حق میں سفارشات جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، 11 کیسز کی دوبارہ جانچ /موخر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ 3 امیدواروں کے کاغذات منسوخ کر دئیے گئے اور 5 امیدواروں کو مکمل بحث کے بعد ’’ ناٹ الیزیبل‘‘ قرار دیا گیا ۔ بورڈ نے مختلف مضامین میں 8 امیدواروں کی سلیکشن لسٹوں کی بھی منظوری دی اور 72 آسامیوں جو کافی عرصے سے زیر التوا تھیں ، مختلف کوتاہیوں /اہل امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے متعلقہ انڈینٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو واپس کر دی گئیں ۔ مزید براں اجلاس میں فوری نوعیت کے ایک عدالتی کیس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اس کے مناسب طریقے سے نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ میٹنگ میں ممبران جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ محمد شفیق چک ، نذیر احمد خواجہ ، پریتم لال اتری ، ہرویندر کور ، عاشق حسین للی ، نیلم کھجوریہ اور نارائن دت ، کنٹرولر امتحانات اشوک کمار ، سیکرٹری جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ سچن جموال ، ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سہیل مظفر، ڈپٹی سیکرٹری ونے کھوسلہ ، انڈر سیکرٹری ہلال احمد میر ، انتظامی افسر ممتا راجپوت ، انڈر سیکرٹری کاشف الطاف بھٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔