پی ڈی پی صدر کی جانب سے وزیر اعظم نرندر مودی کو مکتوب روانہ

حب الوطنی کے لئے دباو نہیں ،محبت ضروری ہے:محبوبہ مفتی

سرینگر/ /پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی ) کی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر عظم نرندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے انہیں کہا کہ کہا ڈنڈوں یاجبر سے لوگ حب الوطن نہیں بنیں ،بلکہ اس کے لئے محبت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک میںاپنی پسند پر بچوں کے خلاف کیس درج کرنا اور جیلوں میں بند کرنا حالات کو بہتر بنانے میں مدد نہیں دے سکے گا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محبوبہ مفتی سنیچر کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقے میں میڈیا نمائندوں سے بات کر رہے تھے نے بتایا ہم سرکار سے با ر باریہ بات کہتے ہوئے تھک چکے ہیں کہ حب والوطنی کے لئے ڈھنڈے با دباو ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے لئے ہمدردی اورمحبت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کھیل کھیل ہوتا ہے اس میں چاہے آگرہ میں بچے بند ہیں یا کشمیر میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ ہو۔محبوبہ نے بتایاان اقدامات سے یہاں حالات ٹھیک نہیں بلکہ مزید خراب ہو سکتے ہیں ۔پی ڈی پی صدر نے بتایا کہ کون کس کھلاڑی کو پسند کرتا ہے یہ اس کی مرزی ہے اس کے لئے کسی کو زبردستی نہیں کیا جا سکتا ہے ۔محبوبہ نے بتایا ہمیں اپنے آئین اورجمہوریت نے یہ حق دیا ہے کہ کون کس کو پسند کرے گا ۔ انہوں نے کہا سرینگر میں ہمارے پارٹی کے لوگوں نے ان گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہا تاہم انہیں گیٹ سے باہر آنے نہیں دیا گیا ہے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا اگر بی جے پی سرکار کہتی ہے کہ یہاں سب ٹھیک ہے پھر یہ کیا ہے کہ ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا میں نے وزیر عظم نرندر مودی کو خط لکھا ہے کہ آپ کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے دل جیتنے کی ضرورت ہے اور حب وطن ڈھندوں اور دبا و سے نہیں بنتا ہے بلکہ اس کے لئے محبت اور پیار کی ضرورت ہے۔انہوں نے بلکہ اسطرح سے ملک یا ریاستیں نہیں چلتی ہے جبکہ لوگوں کے دلوں جیتنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے بتایا میں نے وزیر عظم کو خط میں لکھا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو جائے گا جس کی وجہ سے نوجوان ہم سے دو جائیں گے اور بعد میں جموںو کشمیر کے لوگوں کے لئے مزید پریشانیاں بن جائیں گے ۔