پی سی سی ایف نے ڈبلیو بی آئی پر ساتویں ایس ایل سی میٹنگ کی صدارت کی

پی سی سی ایف نے ڈبلیو بی آئی پر ساتویں ایس ایل سی میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر//پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات (پی سی سی ایف) ڈاکٹر موہت گیرا نے فارسٹس کمپلیکس شیخ باغ میں لکڑی پر مبنی صنعتوں ( ڈبلیو بی آئی) سے متعلق ساتویں سٹیٹ لیول کمیٹی ( ایس ایل سی ) میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ووڈ بیسڈ اِنڈسٹریز کے 108 معاملات کی جانچ پڑتال کی گئی اور لائسنس جاری کرنے کی منظور دی گئی ۔ایس ایل سی نے موجودہ ساملز کی استعداد بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا او ران کے خام مال کی کھپت کی تشخیص کے بعد اِس مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ کنزرویٹروں کو ہدایت دی کہ وہ اِن یونٹوں کے ذریعہ خام مال کی کھپت کا تخمینہ ان کے متعلقہ دائرہ کا ر میں اکتوبر 2021ء کو صوبہ وار بنیاد پر اگلی ایس ایل سی میٹنگ رکھنے سے پہلے فراہم کریں۔ایس ایل سی میٹنگ میں ایڈیشنل پی سی سی ایف ( سی )سی ڈی سنگھ ،ایم ڈی ایس ایف سی واسو یادو، ایڈیشنل پی سی سی ایف کشمیر ٹی۔ ربی کمار ، سی سی ایف جموں کے رمیش کمار، سی ایف نارتھ سرکل عرفان رسول وانی،سی ایف سائوتھ سرکل توحید دیوااور سی ایف سری نگر سرکل زُبیر احمد شاہ نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔