کشتواڑ//مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارت فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز( ایم او ایف پی آئی) پریت پال سنگھ جو ضلع کشتواڑ کے لئے پردھان منتری ضلع ترقی و کسان یوجنا ( پی ایم۔ ڈِی ڈِی کے وائی)کے مرکزی نوڈل آفیسر بھی ہیں، نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ کے وی سی روم میں ضلع کے پی ایم ۔ڈِی ڈِی کے وائی منصوبے کی تیاری کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی صدارت کی۔یہ کشتواڑ کے ان کے پانچ روزہ دورے کا پہلا دن ہے جس دوران وہ زراعت اور منسلک شعبوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور کسانوں، کاروباریوں اور پروجیکٹ شراکت داروںسے روبرو بات چیت کریں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ پنکج کمار شرما نے پریت پال سنگھ کا والہانہ و شاندار اِستقبال کیا تاکہ پی ایم ۔ ڈِی ڈِی کے وائی کے تحت منصوبے کی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے اور علاقے کے زرعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی اجتماعی کوششوں کو تسلیم کیا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی نوڈل آفیسر کے وسیع تجربے اور رہنمائی سے ضلع عملی حکمت عملی تیار کرنے اور اس اہم سکیم کی مؤثر عمل آور ی کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھنے کے لئے پُر امید ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشتواڑجو رقبے کے لحاظ سے جموں و کشمیر کا سب سے بڑا ضلع ہے لیکن آبادی صرف 2.3 لاکھ (2011 کی مردم شماری) ہے، بنیادی طور پر زراعت اور متعلقہ شعبوں جیسے باغبانی، مویشی پالن اور ماہی پروری پر انحصار کرتا ہے۔پردھان منتری دھن دھنیا کرشی یوجنا کے تحت 100اسپریشنل اضلاع میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے ،کشتواڑ اپنے غیر اِستعمال شدہ زرعی امکانات کو بروئے کار لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ضلعی اِنتظامیہ نے پہلے ہی لائین ڈیپارٹمنٹوں کے مشورے سے ایک جامع منصوبہ تیار کرنا شروع کیا ہے تاکہ سکیم کا سائنسی اور پیشہ ورانہ نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کلیدی ترجیحی شعبوں کو اُجاگر کیاجن میں کاشت کو بڑھانا، مائیکرو آبپاشی منصوبوں کو عملانا اور جدید سائنسی طریقوں کو متعارف کرنا شامل ہیں تاکہ پیداواریت میں اضافہ ہو۔ زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ اقسام کو فروغ دیا جا سکے، پانی کے دیرپا انتظام کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور کسانوں کو معاشی فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے فارورڈ اور پسماندہ دونوں بازاروں کے روابط کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ مخصوص اقدامات نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھانے بلکہ کشتواڑ کی منفرد جغرافیائی خصوصیات کے مطابق خود کفیل،دیرپا زرعی ماڈل قائم کرنے کے لئے ہیں، موجودہ خلا کو پُر کر کے ضلع کے پیداواری اشارے کو قومی ترجیحات کے مطابق بڑھایا جا سکے۔دوران جائزہ میٹنگ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پریت پال سنگھ نے تیاری کی سرگرمیوں کا جائزہ لیاجس میں بنیادی ڈیٹا اکٹھا کرنا، ممکنہ فصل کے کلسٹروںکی شناخت، موجودہ اور متوقع فوڈ پروسسنگ یونٹس، بنیادی ڈھانچے کی کمی اورشراکت داروں سے مشاورت شامل ہے۔ اُنہوں نے منصوبے کو زمینی حقائق کے مطابق اور فائدہ اٹھانے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شراکت دارانہ اور ہم آہنگی پر مبنی نقطہ نظر اَپنانے پر زور دیا۔مرکزی نوڈل آفیسر نے کشتواڑکے منفرد زرعی و موسمی فوائد اور قیمتی فصلوں جیسے زعفران، اخروٹ، راجما اور جڑی بوٹیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے مضبوط پروسسنگ اور ویلیو چین کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، چھوٹے کاروبار، بعد از فصل انتظام کے لئے ٹیکنالوجی کے انضمام اور بہتر مارکیٹ رابطے کی حمایت کرنے کی ہدایت دی۔مختلف محکموں نے منصوبے کی تیاری میں پیش رفت اور چیلنجوں کی معلومات فراہم کیں۔ اُنہوں نے مشورہ دیا کہ زیر اِلتوأاجزأکو بروقت جمع کیا جائے اور ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ایم۔ ڈِی ڈِی کے وائی منصوبہ دیرپازراعت، روزگار کے مواقع، فوڈ پروسسنگ کی ترقی اور خطے کے مخصوص ترقیاتی اہداف کو ترجیح دے۔پریت پال سنگھ نے ضلعی اِنتظامیہ کی فعال کوششوں کی سراہنا کی اور کشتواڑ میں پی ایم ۔ ڈِی ڈِی کے وائی کی کامیابی عمل آور ی کے لیئے تمام شراکت داروں کے درمیان مربوط کارروائی کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم مقامی زرعی معیشت کو نمایاں طور پر فروغ دینے اور کسانوں، کاروباری اَفراد اور نوجوانوں کو طویل مدتی فوائد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میٹنگ میں اے آر سی کشتواڑ ادریس لون،اے سی ڈی کشتواڑ مشرف علی ہاف،سی اے او کشتواڑکشال چندیل ،سی ایچ اوکشتواڑ ساجد مصطفی،ایگزن اِنجینئر جل شکتی کشتواڑ سنجیو کمار گپتا، ڈِی ایس ایچ او کشتواڑ،ایل ڈِی ایم کشتواڑ ، تکنیکی ماہرین، زراعت اور متعلقہ شعبوں کے شراکت دارو اورعمل آوری ایجنسیوں کے نمائندے موجود تھے۔










