Applications for Mission Youth LG "Super 75 Boys" Scholarships. Various Schemes for Students and Youth. Dr. Shahid Iqbal Chaudhry

پی ایم ڈی پی کے تحت پانچ اضلاع میں ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کی منظوری

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں 24؍ جولائی کو اِنتظامی کونسل ( اے سی ) کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پانچ اضلاع میں 278 کنال اراضی کو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، باز آباد کاری و تعمیرنو کو وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج 2015ء کے تحت کشمیر ی مائیگرنٹ ملازمین کے لئے عبوری رہائش کے بطور2,600 فلیٹوں کی تعمیرنو کو منظور ی دی گئی۔ اِنتظامی کونسل نے 2,744 فلیٹوں کی 356کروڑ روپے کی لاگت کے تخمینے سے کشمیر صوبہ میں سات مقامات پر جی + 3 اور جی + 5 ماڈلوں میں ٹرانزٹ رہائش کی منظوری بھی دی۔اِس منصوبے کی تکمیل 18ماہ میں ہوجائے گی اور اِس دوران روزانہ تقریباً 413 ہنر مند اور غیر ہنرمند مزدروں کو روزگارملے گا۔تکمیل پر رہائشی عمارتیں وزیرا عظم کے ریلیف پیکیج کے تحت کشمیری مائیگرنٹ ملازمین کو بنیادی سہولیات کے ساتھ سرکاری رہائش فراہم کریں گی۔اس سے قبل 2015 میں وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت مرکزی حکومت نے اس پیکیج کے تحت مقرر ملازمین کے لئے وادی کشمیر میں 6,000 اضافی ٹرانزٹ رہائش یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دی تھی جس کی منظوری لاگت 920کروڑ ورپے تھی۔