پیچیدہ تخمینہ ، دیہی علاقوں کی ترقی کے کاموں کا تیز رفتار عمل درآمد :رفعت عارف

اننت ناگ //سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج رفعت عارف نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے کاموں کی تیز تر عمل آوری کے علاوہ پیچیدہ منصوبہ بندی اور تخمینہ بھی ناگزیر ہے ۔ ان باتوں کا اظہار رفعت عارف نے اننت ناگ میں آر ڈی ڈی کے ذریعہ جاری ترقیاتی اور اجرت روز گار کے کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں وائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل شیخ جاوید ، ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبران ، اے سی پی عدیل سلیم ، ایگزیکٹو انجینئران آر ای ڈبلیو ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ رفعت عارف نے منریگا کے تحت محنت مزدوری کرنے اور بروقت ادائیگی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کام دیہی عوام کیلئے روز گار کا ذریعہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی سطح پر کام کرنے والوں کو ترجیحی دی جانی چاہئیے اور کاموں کے معیار کو برقرار رکھا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے آر ڈی ڈی کو دیہات میں ترقی کا انجن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیہی عوام کی مجموعی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے بی ڈی اوز کو عوامی آرزوؤں اور شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے علاوہ سوشل آڈٹ گرام سبھاؤں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے فیلڈ کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ جاری کاموں کے معیار کی نگرانی کیلئے مقامات پر باقاعدہ موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے متعلقہ افراد سے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور دیہی صفائی کو مستحکم بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کو کہا ۔ رفعت نے منصوبے مرتب کرتے ہوئے منتخب نمائندوں ( سرپنچوں ، بی ڈی سی چئیر پرسن ، ڈی ڈی سی وغیرہ ) کو بورڈ میں لینے کا مطالبہ کیا اور بی ڈی اوز سے بھی قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ میٹنگ میں منریگا ، پی ایم اے وائی اور دیگر سکیموں پر موضوع بحث کی گئی جس کے نفاذ کے عمل کو آسانی سے انجام دینے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اے سی پی نے ضلع میں محکمہ کے ترقیاتی اور اجرت روز گار کے منصوبوں اور کاموں کا ایک جائیزہ دیا ۔ عوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رفعت نے ان کے مسائل اور خدشات کو حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔