پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ ہونے کیخلاف کانگیس کی احتجاجی ریلی مرکزی حکومت عوام کوراحت پہنچانے کاکام بھول گئی ٹکس لگانا یاد رکھاہے /غلام احمد میر

سرینگر28فروری/// مرکزی حکومت کو ہر محاذ پرناکام قرار دیتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر نے کہاکہ سرکار عوام کوراحت پہنچانے کاکام تو بھول چکی ہے لیکن ٹیکس پر ٹیکس لگانا وہ ہر وقت یاد رکھتی ہے اور لوگوں کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی جو کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے اس کے مثبت نتائج بر آ مد نہیں ہوسکتے۔اے پی آ ئی کے مطابق پیٹرول ڈیزل اور دیگر ایشاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کانگریس کی جانب سے سرمائی راجدھانی جموں میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی کے دوران حاشئے پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر غلام حمد میر نے کہاکہ مرکزی سرکار ملک کے عوام کوراحت پہنچانا بھول گئی ہے تا ہم ٹیکس پر ٹیکس لگانااس سے پوری طرح یاد ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں ملک بھر میں ٹیکس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عام لوگو ں کو پریشانیوں میں مبتلاکردیاہے اور غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں کانیوالہ چھین گیاہے وہی جموں وکشمیر جو اقتصادی طور پر پسماندہ جگہ ہے میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فہ ہونے کے ساتھ ساتھ سرکار نے پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کابھی فیصلہ کیاہے۔ پردیش کانگریس کے صدر نے کہاکہ لوگوں کوجہاں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کاسامناکرنا پڑرہاہے وہی قوت خرید ان کے بس کی بات نہیں رہی ہے اور سرکار کی جانب سے عوام کو مسلسل اضافی بوجھ تلے دبانے کی جوکاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے وہ ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد لوگوں کوطرح طرح کے خواب دکھائے گئے جموں کشمیرکو ترقی کی منزلوں پرلے جانے کاوعدہ کیاگیاتاہم پچھلے دو برسوں سے جموں و کشمیرکے لوگوں کے ساتھ مرکزی حکومت نے جووعدے کئے تھے ان میں کسی ایک کوبھی عملی جامہ نہیں پہنچایا گیابے روز گاری حد سے بڑھ چکی ہے بیکاری میں اتنااضافہ ہوا ہے کہ سرکار کی جانب سے درجہ چہارم کی اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے جب درخواستیں طلب کی گئی تو پانچ لاکھ کے قریب امیدوار سامنے آ ئے اور انہوں نے اپنی قسمت ازمائی کے لئے دستاویزا ت جمع کئے۔پردیش کانگریس کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں جواضافہ کیاگیاہے اس سے واپس لیاجائے۔ایل پی جی سیلنڈر غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں تک پہنچانے کے لئے اضافی رقم واپس لی جائے تاکہ وہ بھی ایل پی جی گیس سیلنڈر کااستعمال کرسکے۔ احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنوں کی جانب سے جب پیش قدمی کی کوشش کی گئی تو پولیس نے پردیش کانگریس سمیت کئی لیڈروں کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔