پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں :کمل ناتھ

پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں :کمل ناتھ

بھوپال/یو این آئی//مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے قدآور لیڈر کمل ناتھ کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ مبینہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ایسی کوئی کمی نہیں ہے ، صرف ایک ماحول بنا دیا گیا ہے ۔کمل ناتھ کے اس بیان کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں نشانے پر لے لیا ہے ۔ریاستی بی جے پی صدر ہیمنت کھنڈیلوال نے کمل ناتھ کے اس بیان کے ذریعہ ان پر حملہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ جی نے بھی تسلیم کر لیا کہ ملک میں ایل پی جی اور پیٹرول ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ اپنی ہی پارٹی کے لیڈر کی بات سن کر راہل گاندھی کو ملک میں ایل پی جی اور پیٹرول ڈیزل کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلانا اور عوام کے درمیان خوف و ہراس کا ماحول بنانا بند کرنا چاہیے ۔ویڈیو میں کمل ناتھ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ یہ تو بدنظمی ہے ، ایسی کوئی کمی نہیں ہے ، ایک ماحول بنا لیا گیا ہے کہ کمی ہے ، کمی ہے ۔یہ ویڈیو کمل ناتھ کے آبائی علاقے چھندواڑہ کا بتایا جا رہا ہے ۔