forest fire in kashmir

پہلگام کے جنگلات میں کئی دنوں جاری آگ پر قابو پالیا گیا

خشک موسم اور شدید گرمی کی وجہ سے جنگلات میں آگ بڑھکتی ہے

سرینگر//محکمہ جنگلات ، محکمہ پہلگام ڈولیپمینٹ اتھارٹی، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس اہلکاروں نے رنگواڑ پہلگام جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ فارسٹ رینج آفیسر پہلگام نے کہا کہ خشک موسم کے سبب ان دنوں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، لہذا محکمہ کے عملہ کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے اور جنگلات کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق خشک موسم وادی کشمیر میں مسلسل خشک موسم کی وجہ سے جہاں عام زندگی متاثر ہے،وہیں ہر طبقہ سے جڑے لوگ خاص کر کسان پریشان ہیں، کیونکہ موسم سرما کی برفباری جموں کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے،تاہم طویل وقت سے بارشیں نہ ہونے کے سبب یہاں کے جنگلات بھی محفوظ نہیں ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے جنوبی کشمیر خاص کر اننت ناگ کے مختلف جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سبز سونا بھی سوکھے موسم کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اور قومی سرمایہ کو بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔پہلگام کے فارسٹ کمپارٹمنٹ 21 اے سی رنگ واڑ کے مقام پر جنگلات کے ایک حصہ میں اچانک آگ نمودار ہوئی، جس کے بعد محکمہ جنگلات ، پہلگام ڈولیپمینٹ اتھارٹی،فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس محترک ہوگیا،اور فوری طور پر محکمہ جنگلات، پہلگام ڈولیپمینٹ اتھارٹی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس سمیت پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی۔ فارسٹ رینج آفیسر پہلگام سعید موہسن، فارسٹر عابد حسین خان، سلیم الطاف اور پہلگام ڈولیپمینٹ اتھارٹی فائر اینڈ ایمرجنسی کے ملازمین کی قیادت میں پولیس کی مدد سے مشترکہ طور پر آگ کو بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔فارسٹ رینج آفیسر پہلگام سعید محسن نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خشک موسم کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ،لہذا محکمہ کے عملہ کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے اور جنگلات کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ پولیس اور محکمہ جنگلات آپسی تال میل ہیں۔ آگ کی واردات کے فوراً بعد کاروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنا تعاون فراہم کریں اور جنگلات کے نزدیک آگ جلانے سے گریز کریں۔