پہلگام کی خوبصورتی بچانے اور آلودگی سے پاک رکھنے میں لوگوں کا رول اہم

پہلگام کی خوبصورتی بچانے اور آلودگی سے پاک رکھنے میں لوگوں کا رول اہم

گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران 100 سے زائد غیر قانونی تجاوزات منہدم، تعمیراتی میٹیریل ضبط ، کئی ہوٹل سیل

سرینگر//سیاحتی مقام پہلگام میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں 100 سے زائد غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی عمارتوں کومنہدم کیا ہے۔ اس بیچ چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) طاریق احمد نایک نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی طرح غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی کام انجام نہ دیں اور اگرکسی کو تعمیر ی کام کرنا ہوگا تووہ باضابطہ طور پر محکمہ کے پاس سے اجازت حاصل کریں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں ماسٹر پلان کے تحت کسی بھی جگہ پر کسی طرح کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔ اس ضمن میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طارق احمد نائیک کی قیادت میں انہدامی ٹیم نے گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران 100 سے زائد غیر قانونی تعمیر شدہ ڈھانچے کو منہدم کیا ہے، اور تعمیراتی میٹیریل ضبط بھی کیاگیا اور کئی ہوٹل سیل کر دی گئے، لوگوں کوایک بار پر متنبہ کیاکہ وہ بغیر اجازت کسی بھی جگہ تعمیراتی سرگرمیاں انجام نہ دیں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی طارق حسین نائیک نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماسٹر پلان کے تحت کسی بھی جگہ پر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوںنے بتایا کہ لوگ بغیر اجازت تعمیراتی سرگرمیوں سے گریز کریں کیوں کہ جب انہدامی کارروائی ہوتی ہے تو ان کا کافی نقصان ہوتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اگر کسی بھی جگہ کسی کو ضروری مرمت یا تعمیر کا کام ہوگا وہ باضابطہ محکمہ سے اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے۔ اس دوران انہوںنے بتایا کہ ہم پہلگام کی خوبصورتی کو بچانا چاہتے ہیں اور اگر یہاں پر اسی طرح بے ہنگم تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہیں تو یہاں پر کوئی سیاح کیوں آئے گا۔ انہوںنے بتایا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ پہلگام میں ماحولیات کو صاف وشفاف رکھنے میں رول اداکریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس جگہ کو آلودگی سے بچانے میں عام لوگوں کا اہم رول ہے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ہم نے سیاحتی مقام میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے 20 اے ٹی ایم بائیک لائی ہیں اور اس کے علاوہ سنو سکوٹی 20 لائی گئیں جو برفباری کے دوران یہاں پر ونٹر ٹورازم کو بڑھاوا ملے گا۔