Pahalgam

پہلگام میں 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک خصوصی تقاریب کااہتمام ہوگا

سرینگر/ /وی او آئی// سیاحتی مقام پہلگام جو دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے مشہور ہے خاص کر 22 اپریل کے بعد یہاں پر سیاحت کو بڑا دھچکہ لگا تھا۔سی چیف ایگزیکٹو آفیسر پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر نصرول ہلال جھری نے بتایا، پہلگام میں کرسمس کے موقعے پر سیاحوں کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور یہ تقریبات سال نو تک جاری رہیں گی۔ ان تقریبات کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو پہلگام کی طرف راغب کرنا ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق شہر آفاق پہلگام میں کرسمس کے دن سے سال نو کے ابتداء تک پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ تقریبات 25دسمبر سے لیکر 31دسمبر تک منعقد کی جارہی ہیں جس میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے خصوصی کلچرل پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی کھیل سرگرمیاں اور دیگر تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں چیف ایگزکیٹو آفیسر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی میر نصرول ہلال جھری نے وی او آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو وادی کشمیر باالخصوص پہلگام کی طرف راغب کرنے کیلئے ان پروگرمات کا انعقاد کیا جارہاہے۔انہوں نے کہ 25 دسمبر سے لیکر 31 دسمبر تک یہاں پر خصوصی طور پروگرام منعقدہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس موسم سرماء میں پہلگام میں سیاحوں کی کافی تعداد نے سیر کی اور امید ہے کہ امسال بھی ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وادی وارد ہوں گی جو پہلگام کی سیر بھی کریں گے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ پہلگام کی شان و شوکت کو برقرار رکھنے کیلئے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس دوران ایک مقامی شخص غلام نبی لون نے بتایا کہ 22 اپریل کے بعد پہلگام میں سیاحت کو کافی نقصان پہنچا تھا یہاں تک کی جو یہاں پر ٹورازم سے جڑے ہوئے ہیں ان کی اقتصادی حالت کافی بگڑ گئی تاہم نومبر سے غیر معمولی ٹورسٹوں کا رش رہا۔تاہم اب اس میں کافی بہتری آئی ہے اور اب موسم سرما میں یہاں کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے کی امید ہے۔ انہوںنے بتایا کہ پہلگام کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگوں سیلانیوں کو راغب کرنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات ا ٹھائے جارہے۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پہلگام میر نصرول ہلال جھری نے بتایا کہ مقامی غیر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو پہلگام کی طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ اسلسلے میں کئی طرح کے اقدامات ا ٹھائے جارہے ہیں۔