مقامی لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ پہلگام حملے کے ذمہ داروں کو پکڑنے کی کوششوں سے جموں و کشمیر کے معصوم شہریوں پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔انہوں نے تاکید کی کہ مجرموں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں احتیاط کے ساتھ کی جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حفاظتی اداروں پر زور دیا ہے کہ پہلگام حملے کے مجرموں کے خلاف کارروائی کے دوران عام لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے اور بلا وجہ کسی بھی شخص کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب یہاں کی صورتحال کو سمجھتے ہیں، اس میں وقت لگے گا، ہمیں اس کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ ہم پہلگام حملے میں ملوث افراد کو پکڑنے کی کوششوں میں جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں کو متاثر نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے اپنی تشویش سے سکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ مجرموں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں احتیاط کے ساتھ کی جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیر اعظم کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر اعلی نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ میری وزیر اعظم سے ملاقات کو ہم تک ہی محدود رہنے دیں۔










