سرینگر / / ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے حوالے ’’ آزای کاامرت ماہوتساو‘‘کے تحت پٹن بارہمولہ میں مورخہ19جولائی کو ایک سمینار منعقد کیا گیا ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق سمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ محمد احسن میر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام ملکی سطح پرجو ش وخروش کے ساتھ منایا گیا اور ملک گیر ترقی کا عزم دہرانے کیلئے تمام محکموں کے افسران و ملازمین نے حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت سی جگہوں پر نیشنل جنیرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن (NGDRS) سسٹم ،لین دین کے حوالے آن لائن اراضی کی خرید وفروخت کو آن لائن سسٹم میں لانے کی مشق کاافتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہا کہNGDRS) اراضی کی خریدو فروخت کے حوالے سے آن لائن سسٹم اوردستاویزات کی تکمیل کیلئے e-stampsمیں تبدیل کیا گیا اور اس طرح کا نظام لوگوں کیلئے راحت رسانی ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی وسیع النظر ی کو پروان چڑھاتے ہوئے ’’آتمانربہاربھارت 2022‘‘کو متعارف کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ کے تحت تمام محکمہ جات اوروزارتیں کام کریں گی اور قوی امید وتوقعات ہیں کہ اس سوچ کے تحت ہی ملک کی روایات میں جدیدت ،عالمی نقطہ نظر کی سرکار،ٹیکنالوجی میں ترقی ،اصلاح ،مجوعی کوششیں،پالیسی وغیرہ ممکن ہے ۔سمینار میں ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم ،تحصیلدار پٹن ،ایس ڈی پی او پٹن،ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی ،ایس ایچ او پٹن کے علاوہ بار ایسوسی ایشن پٹن کے نمائندگان نے شرکت کرکے NGDRS) کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کئے ۔










