پونچھ کا رہائشی 26 سالہ نوجوان کنگن ندی میں ڈوب کر لقہ اجل

بیجبہاڑہ اننت ناگ میں ریت کے بڑے ٹیلے کے نیچے آکر مزدور جوڑی کی موت ہوگئی

سرینگر//بجبہاڑہ میں دو مزدور ریت کے ٹیلے کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئے ۔ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے موقع پر جمع ہوئی ۔ ادھر وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں مینڈھر، پونچھ کا ایک 26 سالہ رہائشی ایک ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں ریت کے ایک بڑے ٹیلے کے نیچے آنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مزدوراُس وقت ریت کے ٹیلے کے نیچے آگئی، جب وہ گدانچی پورہ بجبہاڑہ میں ریت نکالنے میں مصروف تھے۔ان دونوں کی شناخت مشتاق احمد شیخ ولد علی محمد شیخ ساکنہ کیگم بجبہاڑہ اور محمد الطاف خان ولد محمد سید خان ساکن کیری تریتھ راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے کے فورابعد دونوں کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کا جائزہ لینے کے بعد دونوں کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ دریں اثناء وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں مینڈھر، پونچھ کا ایک 26 سالہ رہائشی ایک ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ محمد مصطفی گوجرولد محمد اقبال ولد دھرنداسفی مینڈھر، پونچھ منگل کی دیر شام بابا نگری کنگن کے قریب وانگٹھ نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ اس کی لاش کو نکال کر ایس ڈی ایچ کنگن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔