مان بیٹے سمیت3افراد پوچھ گچھ کے لئے گرفتار
سری نگر//جموںوس کے ضلع راجوری میں اتوار کو ساتویں روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا ہے جس دوران علاقے میں تازہ فائرنگ بھی ہوئی ہے ۔اس دوران فورسز نے علاقے45سالہ خاتون کے اس کے بیٹے سمیت3افراد کو آپریشن کے دوران پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نمائندے نے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری سرحدی اضلاع کے جنگل پٹی میں اتورا کے روزجاری سرچ آپریشن کے دوران ماں بیٹے سمیت تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا جہاں گزشتہ ہفتے جنگجوئوں کے ساتھ دو الگ الگ تصادموں میں9 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جن میں دو افسران بھی شامل تھے ۔پیر کے روز سرنکوٹ جنگل میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت پانچ فوجی اہلکاروں نے اپنی جانیں دے دیں۔جن میں ایک اور جے سی او سمیت چار سپاہی جمعرات کی شام مینڈھر سیکٹر میں ایک اور مقابلے میں مارے گئے۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ 45سالہ خاتون اور اس کے بیٹے کے ساتھ جو کہ بھٹہ دورین جنگل کے رہائشی ہیں ، ملی ٹنٹوںکو لاجسٹک سپورٹ دینے کے شبہ میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہے کہ آیا انہوں نے ملی ٹنٹوں کو رضاکارانہ طور پر کھانا اور پناہ فراہم کی یا بندوق کی نوک پر۔عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقہ پہاڑی ہے اور جنگل گھنا ہے جس کی وجہ سے آپریشن مشکل اور خطرناک ہے۔انہوں نے بتایااب تک ، چھپے ہوئے جنگجوئوں کے ساتھ 3 بار کنٹکٹ ہوا ہے پہلے 11اکتوبر کو پونچھ کے سوران کوٹ میں جس کے بعد اسی دن راجوری ضلع کے ملحقہ تھانامندی جنگل میں سیکورٹی فورسز اور فرار ہونے والے جنگجوئوں کے درمیان فائرنگ کا ایک اور تبادلہ ہوا لیکن جنگجوئوں ان دونوں مقابلوں میں فرار ہوئے ہیں۔جبکہ تیسرا مقابلہ جمعرات کی شام پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار خاص جنگل میں ہوا۔ ایک مشترکہ سیکورٹی گرڈ جنگجوئوں کے مختلف گروہوں کا سراغ لگا رہا تھا لیکن بعض اوقات علاقے کی ٹوپوگرافی کے لحاظ سے آپریشن میں وقت لگتا ہے۔ افسر نے کہا کہ جنگجوئوں سے رواں ہفتے تین بار انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آمنا سامنا کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگجوچھپے ہوئے ہیں اور مشترکہ فورسز آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ مینڈھر سے تھنہ مندی تک کا پورا جنگل علاقہ سخت محاصرے میں ہے اور جال سے بچنے کی کوشش میںجنگجوئوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔فوج نے پیرا کمانڈوز کو تعینات کیا ہے اور ہیلی کاپٹر کو بھی جنگل کے علاقے پر نگرانی کے لیے منڈلاتے دیکھا گیا۔حکام نے بتایا کہ جموں راجوری شاہراہ کے ساتھ مینڈھر اور تھنامندی کے درمیان ٹریفک جاری آپریشن کے تناظر میں اتوار کو تیسرے دن بھی معطل رہا۔جموں کے علاقے راجوری اور پونچھ میں رواں سال جون سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ الگ الگ مقابلوں میں نو دہشت گرد مارے گئے۔










