مرہا مہ بجبہاڑہ اننت ناگ اورسالندر بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن

پونچھ انکونٹر کی جگہ18ویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

2ؓٓبھائیوں سمیت مزید 3عام شہری گرفتار،گرفتار شدگان کی تعداد20تک پہنچی

سرینگر//جموںکے پونچھ علاقے کے جنگلات میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم والے جگہ پر جمعرات کو وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رہا ہے جس دوران علاقے میںدو بھائیوں سمیت 3مزید افراد کوپوچھ تاچھ کے لئے گرفتارکر لیا گیا۔اس دوران فورسز نے اس آپریشن کو شروع کرنے سے اب تک علاقے میںکئی خواتین سمیت20افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق صوبہ جموںکے پونچھ کے مینڈھرجنگلات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم کی جگہ جمعرات کو18ویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا ہے جس دوران ان ایام میں کئی ایک بار فوج اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔اس دوران علاقے میں مزید 3 مقامی لوگوں کی جنگجوؤں کو پناہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے بیچ مزید تین مقامی لوگوں، جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں، کو گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں محمد عارف و محمد طارق پسران محمد راشد اور واحد اقبال ولد محمد خورشید ساکنان بھٹہ دوریان کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان تین لوگوں کی گرفتاری کے ساتھ اس سلسلے میں اب تک کل ملا کر 20 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تصادم میں اب تک دو جے سی اوز سمیت نو فوجی جوان جان بحق جبکہ دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں5سے 8بھاری اسلحہ سے لیس جنگجوئوں پھنسے ہوئے ہیں جن کوتلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ تصادم علاقے میں اپنی نوعیت کا سب سے طویل آپریشن ہے ۔