پولیس نے کیا سوپور میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد

پولیس نے کیا سوپور میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد

سوپور//عوام کے ساتھ بہتر تال میلرکھنے کیلئے، سوپورپولیس کی جانب سے پولیس پوسٹ فروٹ منڈی میں کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔جے کے این ایس کے مطابق یہ میٹنگ سماجی دوری کے اصولوں اور دیگر پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے کی گئی ہے۔یہ میٹنگ ایس ایس پی سوپور شری سدھانشو ورما(آئی پی ایس )کی ہدایت پر منعقد کی گئی اور اس کی صدارت ایس ڈی پی او سوپور نے کی اور اس کے ساتھ انچارج فروٹ منڈی بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں فروٹ منڈی ایسوسی ایشن سوپور، سرپنچوں، پنچوں اور پولیس پوسٹ فروٹ منڈی کے دائرہ اختیار کے دیگر عوام الناس نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران شرکاء نے منشیات سمیت مختلف مسائل کو اٹھایا۔چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے ان سے درخواست کی کہ وہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔