سری نگر//محکمہ قبائلی امور نے پوسٹ میٹر اور گریجویٹ سکالر شپ کے تحت قبائلی طلاب کے لئے نیشنل سکالر شپ پورٹل ( این ایس پی ) پر درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے جس میں پیشہ ور کالجوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔اِس سے قبل آخری تاریخ 30 ؍ اکتوبر 2021ء کو مقرر کیا گیا تھا جسے اَب 20 ؍ نومبر 2021ء تک بڑھا دی گئی ہے۔قبائلی برادری کی دو سالہ نقل مکانی کے پیش نظر طلباء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن فارم بھریں اور آدھار معلومات کی تازہ کاری کو یقینی بنائیں۔محکمہ قبائلی امور نے اِس برس 30 کروڑ روپے کا اَب تک کا سب سے زیادہ سکالر شپ مقرر کیا ہے جس میں پوسٹ میٹرک اور پری میٹرک سکالر شپ کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ نے کل 8کروڑ ورپے کی رقم ڈی بی ٹی موڈ کے تحت تقسیم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف قبائلی امور کے حق میں جاری کی۔پروفیشنل کالجوں کے زائد اَز 6000 طلباء کو پوسٹ میٹر اور گریجویٹ سکالر شپ کے تحت مستفید کرنے کا ہدف ہے جس کے لئے 12 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔پوسٹ میٹرک اور گریجویٹ سکالر شپ کے لئے اِدارے کی تصدیق کی آخری تاریخ 30 ؍ نومبر 2021ء مقرر کی گئی ہے۔ مزید برآں، چیف ایجوکیشن اَفسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پری میٹرک سکالرشپ کے لئے الگ اکاؤنٹ کھولیں جو کہ طلبہ کی بڑی تعداد کے پیش نظر سکیم کے تحت اہم جزو ہے۔سیکرٹری قبائلی امور ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ محکمہ تمام سکیموں کے تحت زیادہ سے زیادہ طلباء کو درخواست دینے کی ترغیب دے رہا ہے۔
ایران۔ امریکہ ملاقات بہت اچھی رہی: ٹرمپ
جے ڈی وینس مذاکرات کے بعد امریکہ روانہ
ہمارے 70فیصد دفاعی اخراجات امریکہ کو جانے کا وقت گزرچکا:کینیڈا
امریکہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایران کا کہنا ہے کہ ’بال امریکہ کے کورٹ میں‘
گلوبل سمد فلوٹیلا کا دوسرا مشن بارسلونا سے غزہ کی طرف روانہ ہو گا
مارکو روبیو نے ایران سے منسلک تینوں کے گرین کارڈ منسوخ کر دیے
کملاہیریس نے انتخابی میدان میں اترنے کا اشارہ دیدیا
ریاست میں معدنی دولت کی کھلے عام لوٹ جاری : بابولال مرانڈی
لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں
کرناٹک یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری کا قتل










