بھوپال//ہندوستان کے ٹاپ کیو کھلاڑی پنکج اڈوانی نے پیر کے روز یہاں فائنل میں ہم وطن دھرو سیت والا کو پانچ۔دو سے شکست دے کر اپنے قومی بلیئرڈ خطاب کا دفاع کیا۔ یہ ان کا مجموعی طور پر 34 واں اور سینئر کیٹیگری میں 11 واں قومی خطاب ہے۔ پنکج کے پاس بلیئرڈ اور اسنوکر کے تمام فارمیٹس میں 23 عالمی خطاب بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پنکج اور دھرو دونوں پیٹرولیم اسپورٹس پروموشن بورڈ (پی ایس پی بی) کے لیے کھیلتے ہیں۔دو بار کے ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ پنکج نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ “کسی بھی بڑے میچ میں اپنے بہترین دوست کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہے۔ دھرو ست والا پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی تھے۔ اسنوکر کے دو مایوس کن مقابلوں کے بعد وہ یہ خطاب جیت کر پرجوش ہیں۔










