جسمانی طور معذور کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں/کامران خورشید
سرینگر//پلوامہ کے جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کو کامران ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے سپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایجنسی کے مالک کامران خورشید نے کہا کہ جسمانی طور خاص افراد سماج کا اہم حصہ ہے اور ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایاز کے مطابق وادی کشمیر کی معروف کامران ایڈورٹائزنگ ایجنسی پلوامہ نے جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کی ٹیم ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ کے سبھی کھلاڑیوں کو یونیفارم سپانسر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ادھر اسپورٹس پرموٹر مرتضی رحیم نے کامران ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔کامران ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے مالک کامران خورشید نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ہمارے سماج کا اہم حصہ ہے اور ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے معذور کھلاڑیوں میں اچھا ٹیلنٹ ہے صرف ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامران ایڈورٹائزنگ ایجنسی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ کے سبھی کھلاڑیوں کو یونیفارم سپانسر کرے گی۔نمائندئے کے مطابق کامران ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے جسمانی طور پر معذور کھلاڑیوں کے لئے یونیفارم تیار کروائی ہے جو ایک یا دو روز کے اندر اندر کھلاڑیوں کو دی جائے گی۔ادھر نوجوان کرکٹ پرموٹر مرتضی رحیم نے کامران ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے اس قدم کی کافی سراہنا کی۔










