Improvised Explosive Device (IED) in south Kashmir’s

پلوامہ میں 5کلو وزن کی بارودی سرنگ برآمد کرنے کے بعد ناکارہ بنا دی گئی

سرینگر//جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ میں پولیس اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں زیر زمین بارودی سرنگ کا پتہ لگا کرایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے کئی افراد کو توچھ تاچھ کے لئے حراست میں کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنو بی کشمیر کے پلوامہ،سرینگر روڈکے پر وان پورہ کے مقام پد سڑک کے کنارے نصب 5 کلوگرام وزن کی بارودی سرنگ کا پتہ لگاکر اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔پولیس نے جمعہ رات کو بتایا بھر وقت پتہ لگانے سے جمعرات کو ایک بڑا سانحہ ٹل گیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک مخصوص انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے کہ عسکریت پسندوں نے وانپورہ میں نیوا، پلوامہ،سرینگر روڈ پر ایک آئی ای ڈی نصب کیا ہے، پلوامہ پولیس، 50RR اور 183 CRPF نے مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔”تلاشی کے دوران، ایک آئی ای ڈی سڑک کے کنارے نصب کی گئی تھی جس کا فورسز کو پتہ چلا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایاآئی ای ڈی کا وزن تقریباً 5 کلو گرام تھا اور اسے ایک کنٹینر میں رکھاکیا گیا تھا۔ پولیس اور فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم نے آئی ای ڈی کو کنٹرول شدہ دھماکہ کے ذریعے موقع پر ہی تباہ کر دیا،” ایک اہلکار نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ے۔