سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک گائوں میں ملی ٹنتوں نے دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ہے۔ اس دوران دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔گزشتہ12گھنٹوں کے دوران یہ ضلع میں دوسرا واقعہ ہے جس کی وجہ سے علاقے میںغیر ریاستی مزدور خوفزدہ ہو گئے پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق پیر کے روز ضلع کے لاجورہ علاقے میں دن کے ایک بجے کے قریب ملی ٹنٹوں نے دو غیر مقامی مزوروں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میںدونوں کی بازوں میں گولیاں لگی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ملی ٹنٹوں نے پٹلیشور کمار اور جاکو چودھری ساکنان بہار پردن کے ایک بجے کے قریب لاجورہ نامی گائوں میںگولی چلائی جس کے نتیجے میں دونوں مزدور زخمی ہوئے ہیںان کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے یہ ضلع میں گزشتہ شام سے دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل اتوار کی شام پلوامہ کے نوپورہ علاقے میں بندوق برداروںنے دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔ ادھر اس واقعے کے بعد پولیس اور فوج نے علاقے میں پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔










