dooran

پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کلین انڈیا پرگرام کے تحت صفائی مہم کا آغاز

سری نگر//پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کلین انڈیا پرگرام کے تحت صفائی کا آغاز، پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں کشمیر یو ٹی شری آلوک کمار نے ڈویڑنل کمشنر کشمیر ،سپیشل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس،جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر اور دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں آن لائن افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب کلین انڈیا پروگرام کے تحت ایک تقریب سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں منعقد ہوئی تقریب میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ شیخ عبدالعزیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نمائندے کے مطابق تقریب پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق zpeo ٹہاب، این وائی کے ملازمین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر ڈی وائی ایس ایس او پلوامہ نورالحق نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع پلوامہ کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بستیاں، گلی، کوچے، سڑکیں صاف ستھرا رہیں گی تو بیماریاں بھی نہیں پھیلے گے۔ تقریب سے دیگر افسران نے بھی خطاب کرتے ہوئے ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا۔نمائندے کے مطابق سپورٹس ملازمین نے پلوامہ اسٹیڈیم کی صفائی کی۔