سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں گرین سپورٹس اکادمی لاجورہ کی جانب سے اپنی نوعیت کی پہلی کرکٹ لیگ شروع ہونے جارہی ہے جس میں فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا،جبکہ رنراپ ٹیم کو 1 لاکھ دیا جائے گا اس حوالے سے گرین سپورٹس اکادمی لاجورہ کے چیرمین و سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ اور لاک ڈاون کی وجہ سے نوجوان ڈپریشن کے شکار ہیں۔ کرکٹ لیک کا اہتمام اسی لئے کیا جارہا ہے تاکہ ان نوجوانوں کو خودکشی اور منشیات سے دور رکھا جائے۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے گرین سپورٹس اکادمی لاجورہ کے چیرمین و سپورٹس پرموٹر اور ماہر ماحولیات ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے لاجورہ گراونڈ میں میگا کرکٹ لیک شروع ہو رہی ہے جس میں بہت سارے انعامات دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو 2 لاکھ اور رنراپ ٹیم کو 1 لاکھ انعام دیا جائے گا۔ مین آف دی سیریز کے لئے دس ہزار ایک Bat، بیگ اور ٹرافی انعام رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں مین آف دی میچ کو ایک بیگ اور ٹرافی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں جو بھی ٹیم شرکت کرے گی اس کو گرین سپورٹس اکادمی لاجورہ کی طرف سے uniform گفٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں مین آف دی میچ کے لئے 5000، ایک bat اور ٹرافی انعام ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے انعامات رکھے گئے ہیں۔ کرکٹ ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد رجسٹریشن کریں۔ ٹورنامنٹ فیس 30,000 روپے رکھا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے گرین سپورٹس اکادمی لاجورہ کے اس فون نمبر پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے: 9682587672 .










