پلوامہ//سیکورٹی فورسزکی جانب سے حالیہ کچھ ہفتوں جنگجومخالف کارروائیوں میں لائی گئی تیزی کے بیچ پلوامہ قصبہ میں دوران شب ہوئی ایک خونین تصادم آرائی میں ایک غیر ملکی کمانڈر سمیت لشکر طیبہ سے وابستہ تین سرگرم جنگجوجاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمار نے لشکر کمانڈرعجاز عرف ابو ہریرہ سمیت تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کامیاب آپریشن انجام دینے پرسیکورٹی فورسزکومبارکباد پیش کی ۔اس دوران سیکورٹی ذرائع نے بتایاکہ جموں و کشمیر میںامسال مختلف تصادم آرائیوں کے دوران اب تک 88جنگجوئوں کوہلاک کیا گیا،جن میں سے سب سے زیادہ 16 رواں مہینے میں ہلاک ہوئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ جنگجوئوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فوج کی55آرآر اورسی آرپی ایف اہلکاروں نے منگل کورات دیرگئے پلوامہ قصبہ کی ایک بستی کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لے لیا۔ذرائع کامزیدکہناتھاکہ نیوکالونی پلوامہ کومحاصرے میں لینے کے بعدفوج ،فورسزاورایس ائوجی اہلکاروں کے مشترکہ دستوںنے جب تلاشی کارروائی شروع کی اورسیکورٹی اہلکارایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچے تویہاں چھپے ہوئے جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پرفائرنگ شروع کردی ،جس کاسیکورٹی اہلکاروںنے جواب دیا۔ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قصبہ پلوامہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ مہلوک جنگجو ئوںکی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔نہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے جا چکے تھے جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ قصبہ پلوامہ میں مارے گئے3 جنگجوئوں میں پاکستانی لشکر طیبہ کمانڈر اعجاز عرف ابو ہریرہ بھی شامل ہے۔آجی پی کشمیرکا مزید کہنا تھاکہ لشکر کمانڈر ا عجاز کے ساتھ2دیگرمقامی جنگجو بھی مارے گئے۔انہوں نے کامیاب آپریشن انجام دینے پرسیکورٹی فورسزکومبارکباد پیش کی۔آئی جی پی کاکہناتھاکہ اس کامیابی کیلئے سیکورٹی فورسز مبارکبادی کے مستحق ہیں۔










