پلوامہ//پولیس وفورسزنے پلوامہ میں جنگجوئوںکے2معاونین کی گرفتاری عمل میں لاکراُنکی تحویل سے مجرمانہ مواد برآمد ہونے کادعویٰ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک مخصوص اطلاع پر پلوامہ پولیس نے 44آرآراور سی آرپی ایف کی 182بٹالین کی مدد سے کالعدم تنظیم جیش محمد جنگجوئوںکے2 ساتھیوں کو گرفتار کیا جو پلوامہ میں جنگجوئوں کو پناہ دینے، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ وگولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل میں ملوث تھے کو گرفتارکیاگیا۔گرفتار معاون کاروں جیش کمانڈرز کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ؍گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لئے دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔گرفتارشدگان کی شناختعادل علی ولد علی محمد بٹ ساکن اچھن اورآصف گلزار ولد گلزار احمد ڈار ساکن حاجیڈار پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتارکئے گئے معاون کاروں کے قبضے سے مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے۔تھانہ پولیس لیتر نے ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت میں مقدمہ درج کیاہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔










