سرینگر// پلوامہ میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم کے تحت کی گئی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے قبضے سے شراب ، فکی اور دیگر قابل اعتراض شئے برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کے تحت مچھ پورہ نامی گائوں میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کرلی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے علاقے میں منشیات تسکری کی اطلاع ملی تھی جسکے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے ایک کرایہ کے رہائشی کمرے پر چھاپہ ڈالا جہاں سے ایک غیر مقامی شخص ارجندر سنگھ ولد گورچرن سنگھ ساکن گالی چوٹالین والی پنجاب کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی جس کے قبضے سے قریب 141شراب کے علاوہ بڑی مقدار میں فکی ضبط کی ہے ۔ اس سلسلے میں پلوامہ پولیس سٹیشن میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 201/2021زیر دفعہ 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ اور 48ایکسائز ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار شدہ غیر مقامی شخص سے پوچھ تاچھ کا عمل شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے ۔ پولیس کی اس کارروائی پر مقامی لوگوں نے سراہنا کی ۔










