شوپیان میں جیش اور لشکر کے4مقامی ملی ٹینٹ جاں بحق

پلوامہ میں البدر سے وابستہ2مقامی ملی ٹنٹ جاں بحق

امسال62سرگرم ملی ٹنٹ ہلاک،47مقامی اور15غیرملکی شامل :آئی جی پی کشمیر

پلوامہ ،سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ماتری گام علاقہ میں بدھ کی شام ہوئی معرکہ آرائی جمعرات کی صبح البدر سے وابستہ2مقامی ملی ٹنٹوںکی ہلاکت پراختتام پذیر ہوئی جبکہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا،جو زیرعلاج ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار نے ماتری گام انکائونٹر میں 2مقامی ملی ٹنٹوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ رواں سال ابتک کشمیرمیں 62سرگرم ملی ٹنٹ مارے گئے ،جن میں 47مقامی اور15غیرملکی شامل ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس اوردفاعی ذرائع نے بتایاکہ کچھ ملی ٹنٹس کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج کے مشترکہ دستے نے بدھ کی سہ پہرتقریباً4بجکر10منٹ پر ضلع پلوامہ کے ماتری گام علاقے کومحاصرے میں لیکر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ جگہ کی طرف بڑھی، چھپے ہوئے جنگجوئوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں فائرنگ شروع ہوگئی۔فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسزکاایک اہلکار زخمی ہوگیا ،جس کویہاں سے فوج کے92بیس اسپتال سری نگر منتقل کیاگیا جبکہ محاصرے میں پھنسے ہوئے جنگجوئوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق جب جنگجوئوں کے چھپے ہوئے مقام پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی تو وہ بھاری مقدار میں گولہ باری کی زد میں آگئے جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ رات دیر گئے ہی ایک ملی ٹنٹ ماراگیا جبکہ آپریشن جاری رکھنے کیلئے پورے علاقے کورات بھر سخت محاصرے میں رکھاگیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار نے جمعرات کوبتایاکہ جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ماتری گام علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی گولی باری میں البدر سے تعلق رکھنے والے دو مقامی جنگجو مارے گئے۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مارے گئے دونوں ملی ٹنٹوںکی نعشوں اوراسلحہ وگولی بارود کوجائے جھڑپ سے برآمد کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ مارے گئے ملی ٹنٹوںکی شناخت البدر تنظیم کے اعجاز حافظ اور شاہد ایوب نامی مقامی ملی ٹنٹوں کے طور پر ہوئی ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے مزیدبتایاکہ جائے انکائونٹر سے 2 اے کے رائفلیں برآمدکی گئیں۔انہوںنے کہاکہ مارے گئے البدر ملی ٹنٹ مارچ،اپریل2022 کے مہینے میں پلوامہ میں بیرونی مزدوروں پر حملوں کے سلسلہ میں ملوث تھے۔جموں و کشمیر پولیس نے انسپکٹر جنرل پولیس، کشمیر زون وجے کمار کے حوالے سے ٹویٹ کیا،جس میں بتایاگیاکہ البدر کے دونوں مہلوک ملی ٹنٹ پلوامہ میں مارچ،اپریل2022 کے مہینے میں بیرونی مزدوروں پر حملوں کے سلسلہ میں ملوث تھے۔دریں اثناء کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر وجئے کمار کے حوالے سے جمعرات کو کہا کہ وادی کشمیر میں اس سال اب تک 62 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں میں سے 39 کا تعلق لشکر طیبہ سے، 15 کا جیش محمد، 6 کا حزب المجاہدین اور2 کا البدر سے تھا۔آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ ان میں47 مقامی اور 15 غیر ملکی ملی ٹنٹ تھے۔ادھرسری گرمیں تعینات دفاعی ترجمان نے ایک جاری بیان میں بتایاکہ بدھ کی شام ساڑھے7بجے کے قریبجنگجوئوں کوایک گائوخانے اندر دیکھاگیا اور الگ تھلگ کر دیا گیا۔ ٹارگٹ شیڈ کے ارد گرد محاصرے کو دوبارہ ترتیب دیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ جنگجوئوں اور سیکورٹہ فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جوبدھ کورات کے تقریباً9بجکر50منٹ تک جاری رہا جب پتہ چلا کہ ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ہے اور دوسرا شدید زخمی ہے۔پی آرائو ڈیفنس سری نگرنے مزیدکہاکہ27اور 28اپریل کی درمیانی صبح سے رات2بجکر15منٹ تک وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی،اوراس دوران یہ پتہ چلا کہ دوسرے ملی ٹنٹ کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹارگٹ ایریا کی تلاشی کے نتیجے میں اسلحہ اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا۔ دفاعی ترجمان نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیرپولیس ریکارڈ کے مطابق، مارے گئے جنگجوئوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی سے تھا اور ان کی شناخت ڈیلی پورہ پلوامہ کے رہنے والے اعجازاحمدحافظ ، جو 10مارچ 2022کو بھرتی ہواتھا اور دیری مرن پلوامہ کے رہنے والے شاہد ایوب شیخ ،جو2 اپریل2022کو بھرتی ہواتھا ،کے بطور ہوئی ہے۔