پلوامہ بڈگام اور کولگام میںPCPGمیٹنگوں کااہتمام

پلوامہ بڈگام اور کولگام میںPCPGمیٹنگوں کااہتمام

امن وامان کی صورتحال ،منشیات کی وباء اورنسدادجرائم پرتبادلہ خیال

سری نگر//پولیس پبلک ریلیشن کو مضبوط بنانے کے لئے، پولیس نے پلوامہ بڈگام اور کولگام میں پی سی پی جی میٹنگوں کی سہولت فراہم کی۔پلوامہ میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ کی صدارت میں ایس ایچ او پی ایس پلوامہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ٹاؤن پلوامہ کے تاجروں کی فیڈریشن نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ وغیرہ سمیت مختلف اہم مسائل اٹھائے گئے۔چیئرنگ آفیسر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ دیگر مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے تاکہ ان کا جلد از جلد ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس کے مطابق معاشرے کی بہتری کے لیے جب بھی ضرورت ہوگی قانونی مدد فراہم کرے گی۔اسی طرح بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم جے کے پی ایس کی ہدایت پر سب ڈویژن پولیس آفس خان صاحب میں پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی او خانصاحب جناب غلام محی الدین جے کے پی ایس نے کی جس میں ایس ایچ او تھانہ خان صاحب اور انچارج پی پی وتریہیل بھی موجود تھے۔ اجلاس میں خانصاحب علاقہ کے معزز شہریوں اور خانصاحب کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام دیہات کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے پولیس اور دیگر سرکاری محکموں سے متعلق مختلف مسائل کو اٹھایا۔ چیئرنگ آفیسر نے پولیس سے متعلق کچھ مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق مسائل اور شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔اس کے علاوہ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، آج پولیس اسٹیشن کنڈ کولگام میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی نے کی۔سندیپ چکرورتی آئی پی ایس کے علاوہ دیگر پولیس افسران جس میں کانچلو، کرالو، کنڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے نمائندوں اور ممتاز معززین نے شرکت کی۔کنڈ کی عوام کی طرف سے ایس ایس پی کولگام کا محبت کے نشان کے طور پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایس ایس پی کولگام کے ساتھ ایس ڈی پی او قاضی گنڈ شری گووند رتن جے کے پی ایس، نائب تحصیلدار کنڈ محمد یوسف اور ایس ایچ او کنڈ بھی تھے۔علاقہ کنڈ کے کونے کونے سے عوام بشمول معزز شہری، ڈی ڈی سی کنڈ شری شیخ گلزار، اقلیتی رہنما چوہدری نذیر احمد، بی ڈی سیز، پی آر آئیز، اوقاف کمیٹیوں کے ممبران، چوکیداروں، ٹریڈرز فیڈریشنز اور مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشنز نے مذکورہ میٹنگ میں شرکت کی۔بات چیت کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اٹھایا، اور ایس ایس پی کولگام کے زیراہتمام بہتر پولیسنگ کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔ کنڈ علاقے کے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کے دوران پولیس پبلک اسکول اور کھیل کے میدان کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔شکایات کو تحمل سے سنتے ہوئے ایس ایس پی کولگام نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔ ایس ایس پی کولگام نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ علاقے میںامن و قانون کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن؍سماجی عناصر کی نشاندہی کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کنڈ کے عام علاقوں کے عوام نے ایس ایس پی کولگام کا کنڈ کا دورہ کرنے اور ایسی میٹنگ کرنے اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا پل بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ کنڈ کے عوام نے مستقبل میں بھی باقاعدہ میٹنگز کی درخواست کی۔