مقامی جیش کمانڈر زاہد وانی،ایک پاکستانی سمیت5ملی ٹینٹ جاں بحق :آئی جی پی کشمیر
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نائرہ اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو تصادم آرائیوں میں دوران شب جیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ ایک مقامی کمانڈر اور ایک پاکستانی سمیت5ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے ہیں ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا وادی کے جیش کمانڈر زاہد وانی 2017سے سرگرم تھا جو نوجوانوں کو بھرتی کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں میں ملوث تھا انہوں نے بتایا دونوں کی ہلاکت فورسز کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے پولیس نے بتایا بڈگام میں مارے گئے ملی ٹینٹ لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نائرہ ٹہاب علاقے میں سنیچر کی شام دیر گئے فوج کے 55آر آرپولیس اور182بٹالین سی آر پی ایف نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گائوں کو محاصرے میں لیا اوربستی کو چاروں اطراف سے بند کیا جس دوران یہاں موجود جنگجوئوں نے یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فوج پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے تاہم یہاں موجود اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالی اور جوابی فائرنگ کر کے یہاں سے جنگجوئوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں دیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید کمک کو طلب کیا ہے جبکہ آپریشن شروع کرنے کے قبل چاروں اطراف سے روشنیاں لگائی گئی ہے ۔اس دوران ملی ٹینٹوں کی ممکنہ چھپنے کی جگہ تلاش کی جارہی ہے اور بستی کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر آپریشن جاری ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ اس موقعہ پر یہاں موجود ملی ٹینٹوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو مختصر اً جاری رہا جس کے بعد مکمل خاموشی چھا گئی۔رات کے دس بجے تک بھی بستی میں کوئی فائرنگ نہیں ہورہی تھی بلکہ روشنیوں کا انتظام کر کے گھروں کی شبانہ تلاشیاں لی جارہی تھی۔فورسز نے بستی کو مکمل طور بند کر کے رات دیر گئے دوبارہ آپریشن شروع کیا ہے جو رات بھر جاری رہا ہے ۔ پولیس نے اتوار کے صبح گائوں جائے جھڑپ سے3ملی ٹنٹوں کی لاشوں کو برآمد کر لیا ہے ۔ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی رات بھر جاری رہنے والے تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت فوری طور ظاہر نہیں کی ہے پولیس نے صبح سویرے دونوں انکونٹروں کے حوالے سے ایک بیان میں لکھا ہے کہ پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں اتوار کو رات بھر ہونے والی دو تصادم آرآیوں میں جیش محمد اور لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ عسکریت پسندوں سمیت ایک اعلیٰ کمانڈر اور ایک پاکستانی مارا گیا۔کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران دو اکانٹرس میں پاکستان کے سپانسر تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد سے وابستہ 5 عسکریت پسند مارے گئے۔ جیش کمانڈر زاہد وانی اور ایک پاکستانی عسکریت پسند کا مارا جانا ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے”۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ اعلیٰ کمانڈر زاہد وانی کے علاوہ، ایک پاکستانی عسکریت پسند جس کی شناخت کفیل عرف چھوٹو کے نام سے ہوئی تھی، پلوامہ میں مارا گیا ہے۔ دونوں جی ای ایم سے وابستہ تھے۔ایک اہلکار نے مزید کہا کہ پلوامہ کے نائرہ علاقے میں جی ای ایم کے تین عسکریت پسند بشمول سرکردہ کمانڈر زاہد وانی مارے گئے جب کہ بڈگام کے چرار شریف علاقے میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو مارے گئے۔شوپیان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جی او سی اور آئی جی کشمیر وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ پلوامہ انکونٹر میں مارا گیا مقامی کمانڈر اور پاکستانی جنگجوئو ں کی ہلاکت فورسز کے لئے بڑی کامیابی ہے انہوں نے بتایا زاہد مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنے میں ملوث تھا جبکہ انہوں نے کئی لوگوں کو بھی قتل کیا تھا ۔انہوں نے بتایا ان کی ہلاکت سے لوگ راحت کی سانس لیں گے ۔










