سری نگر//کاغذ کے کپ میں چائے پینا محفوظ نہیںہے۔اس حوالے سے مغربی بنگال کے ضلع کھرگ پورمیں قائم انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ریسرچ اسکالروںیامحققین کی جانب سے ایک سروے یا مطالعہ کیاگیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق اس مطالعاتی رپورٹ میں محققین نے خبردارکیا ہے کہ کاغذکے کپ یاپیالے میں گرم چائے ڈالکر اسکوپینا سخت مضرصحت بن سکتاہے ۔سیول انجینئرنگ اورماحولیاتی انجینئرنگ شعبوں سے وابستہ محققین یعنی ریسرچ اسکالروں سدھا گوئل ،ویدپرکاش اورانجو جوزف کی جانب سے سال2020میں مرتب کردہ مطالعاتی یاریسرچ رپورٹ میں اسبات کاانکشاف کیا گیاہے کہ جب کاغذکے کپ میں گرماگرم چائے یاپانی ڈالا یاانڈیل دیاجاتاہے توکپ کے اندرموجود پلاسٹک کی پرت پگلنے لگتی ہے اورپگلنے والے پلاسٹک کے نمک سے چھوٹے ذرات چائے یاپانی میں گل مل جاتے ہیں ۔چائے یاپانی کیساتھ ساتھ پینے والے شخص کے جسم میں یہ پلاسٹک کے ذرات بھی داخل ہوجاتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق کاغذکے کپ کے اندر لگائی جانے والی پلاسٹک کی پرت کے ایک لاکھ 25ہزارذرات چائے کیساتھ مل جاتے ہیں اورپینے والا چائے کیساتھ ساتھ پلاسٹک کے یہ ذرات بھی حلق سے نیچے اُتاردیتاہے ۔طبی ماہرین اورمحققین کامانناہے کہ چائے پینے کیلئے مائیکرئو پلاسٹک پرت والے کاغذکامتواتر استعمال ایک انسان کی صحت پرمنفی اورخطرناک اثرات ڈال سکتاہے ۔ماہرین کہتے ہیں کہ مائیکرئو پلاسٹک پرت والے کاغذکے کپ میں گرم چائے ڈالتے ہی اس میں پلاسٹک کے ذرات اوردیگرخطرناک قسم کے موادشامل ہوجاتے ہیں ،اورپینے والا شخص چائے کیساتھ ساتھ پلاسٹک کے چھوٹے ذرات اوردیگر خطرناک موادبھی اپنے معدے میں پہنچادیتا ہے ۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مائکرو پلاسٹک کے ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ایک انسان اپنی آنکھ سے ان کودیکھ نہیں سکتا ہے بلکہ ایسے ذرات کوصرف ایک طاقتور دُوربین سے ہی دیکھاجاسکتا ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ چائے بنانے والے سے لیکر اس کوپینے والے تک سبھی کولگتاہے کہ کاغذکے کپ سے ز ندگی آسان بن گئی لیکن اصل میں یہ آسانی ایک بڑی پریشانی کاموجب بن سکتی ہے ،کیونکہ دن میں دویاتین مرتبہ اپنے گھر،دفتر،دکان یاکارخانے میں کاغذکے کپ میں چائے پینے والے شخص کے جسم میں آہستہ آہستہ پلاسٹک کے چھوٹے سے بے شمارذرات جمع ہوجاتے ہیں ،اوراُسکی صحت بتدریج بگڑنے لگتی ہے ۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ کاغذکے کپ میں روزانہ کئی مرتبہ چائے پینے والے شخص کے جسم میں جب بے شمار ذرات جمع ہوجاتے ہیں توسب سے پہلے وہ دست وقے کی شکایت کرتا ہے ،اُس کاہاضمہ خراب ہوجاتاہے ،اُسکی انتڑیوں پراثرات پڑتے ہیں ، اوربقول طبی ماہرین کے پلاسٹک کی پرت والے کاغذکے کپ میں چائے پینے کے عادی افرادمہلک ترین بیماریوںمیں بھی مبتلاء ہوسکتے ہیں ۔طبی ماہرین کامشورہ ہے کہ لوگ پلاسٹک کی پرت والے کاغذکے کپ میں چائے پینے سے احتراض کریں اورخاص کر حاملہ خواتین کسی بھی صورت میں ایسے کپوں کااستعمال نہ کریں ۔










