plastic

پلاسٹک سے بنائی جانے والی چیزوں کااستعمال مضرصحت اورخطرناک ؟

ہندوارہ//پلاسٹک سے بنائی جانے والی زہریلی اور مضر صحت چیز وںسے لوگوں کو دور رکھنے اور اپنی زمین کو بہتر بنانے کیلئے شمالی کشمیرمیں لکڑی سے بنائی جانے والی ڈسپوزل چیزوں کامرکز قائم کیاگیا ہے ،جہاں سے لوگ شادی بیاہ جیسی تقریبات کیلئے سلاد پلیٹ،چاقو،چمچے،کھانے کے پلیٹ،گلاس،گملے اوردوسراسامان لے سکتے ہیں ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق ہندوارہ میں نارتھ کشمیر وانی بردارس ڈسٹبیوٹرنامی ایک برانچ کھل گیا ہے جہاں پر ہر قسم کے ڈسپوزل ایٹم دستیاب ہیں جو کہ کیلے کی لکڑی کے بنائے ہوئے ہیں جیسے کہ سلاد پلیٹ،چاقو،چمچے،کھانے کیپلیٹ،گلاس،گملے کے علاوہ جو بھی سامان شادی بیاہ کی تقریبات کے دوراں استعمال میں لائے جاتے ہیں۔مذکورہ برانچ کے مالک نے کہاکہ انہوںنے اپنے یہاںلکڑی کے بنے ہوئے پروڈکٹس دستیاب رکھے ہیں تاکہ لوگوںکوشادی بیاہ جیسی تقریبات کے دوران پلاسٹک سے بنائے جانے والی مضرصحت چیزوںکااستعمال نہ کرناپڑے ۔انہوںنے کہاکہ پلاسٹک سے بنائی جانے والی چیزوں سے چھٹکاراپانے کیلئے کیلے کی لکڑی سے بنائے جانے والی چیزوںکااستعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کیلے کی لکڑی سے بنائی گئی یہ چیزیں لوگ گھروںمیں تقریبات کے دوران ایک بار ہی نہیں کئی بار استعمال کرسکتے ہیں جس سے لوگوںکی صحت بھی بہتر رہ سکتی ہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ اب یہ لوگوں پرمنحصر ہے کہ وہ پلاسٹک سے بنائی جانے والی مضر صحت چیزوں کااستعمال کرتے ہیں یاکہ کیلے کی لکڑی سے بنائی جانے والی چیزوںکواپناتے ہیں ۔