آئینی حقوق اور اراکین اسمبلی کے پروٹوکول پر تبادلہ خیال
سری نگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پرولیج کمیٹی نے اسمبلی کمپلیکس سری نگر میں ایک منعقد کی جس میں اراکین اسمبلی کے آئینی مراعات اور حقوق سے متعلق اَمور پر غوروخوض کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین نظام الدین بٹ نے کی اور اِس میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین وِکرم رندھاوا، جاوید ریاض (بیدار)، سلمان ساگر، شیخ احسان احمد (پردیسی)، ریاض احمد خان، بھارت بھوشن اور جاوید اقبال نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈِی) ایم راجو، سیکرٹری محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور ا نچل سیٹھی، سیکرٹری محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع نیرج کمار اور اسمبلی سیکرٹری منوج کمار پنڈتا بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے شروعات میںچیئرمین نے اراکین اسمبلی کے تمام مناسب پلیٹ فارموںپر اپنے آئینی حقوق اور مراعات پر زور دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے ایک واضح فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا تاکہ منتخب عوامی نمائندوںکے وقار، خودمختاری اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ قانون سازوں کے مراعات اور پروٹوکول کے معاملات سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے مقررہ مدت میں پیش کی جائے۔چیئرمین نے کمیٹی کے اَراکین کی اِجتماعی کوششوں اور عزم پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کو سراہا۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ کمیٹی اَپنے طے شدہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے تعاون کرے گی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا رول اَدا کرتی رہے گی۔میٹنگ میںممبران نے مختلف مسائل پر بصیرت افروز تجاویز اور آرأ کا اِشتراک کیا۔










