جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ اطلاعات روہت کنسل نے سول سیکرٹری کے محکمہ اطلاعات کی ملازمہ حسینہ بانو کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا۔اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں روہت کنسل نے مرحومہ ملازمہ کی طرف سے اَپنے محکمہ کے تئیں بہتری کے لئے کی گئی خدمات کو سراہا۔اُنہوں مرحومہ کی روح کے اَبدی اور دائمی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔دریں اثنا، محکمہ اطلاعات کے سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق احمد نے بھی سوگوار کنبے سے دِلی ہمدردی اور تعزیت کا اِظہار کیا۔محکمہ کے دیگر اَفسران اور ملازمین نے بھی مرحومہ حسینہ بانو کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اِظہار کیا اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہا رکیاہے۔










