پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے بارڈر بلاک لائبریری چڈوال کے نئے ریڈنگ ہال کا افتتاح کیا

کٹھوعہ//پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا نے آج بارڈر بلاک لائبریری چڈوال میں ایک نئے ریڈنگ ہال کا افتتاح کیا جو جموں خطے کے ثقافتی منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ ادتتاحی تقریب میں لائبریریز اینڈ ریسرچ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری جموں ، چیف لائبریرین کٹھوعہ ، لائبریرین کٹھوعہ کے علاوہ سابق پی آر آئیز نے شرکت کی ۔ افتتاحی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے زندگی بھر سیکھنے اور فکری تجسس کی ثقافت کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ریڈنگ ہال سے خطے کے قارئین اور مفکرین کی نئی نسل کو فائدہ پہنچانے کیلئے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ مسٹر سریش کمار نے مزید کہا کہ ’’ ڈیجٹل میڈیم پر تیزی سے انحصار کرنے والی دنیا میں بارڈر بلاک لائبریری کے ریڈنگ ہال جیسی فزیکل ریڈنگ اسپیس کا قیام تعلیم اور روشن خیالی کیلئے ٹھوس کمیونٹی وسائل کی پائیدار اہمیت کو واضح کرتا ہے ‘‘۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ افتتاحی تقریب نہ صرف ایک تعمیراتی منصوبے کی تکمیل کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ پورے سرحدی علاقے کے ادبی سفر میں ایک نئے باب کے آغاز کا اشارہ بھی دیتی ہے ‘‘۔ تقریب کے دوران سابق پی آر آئی ممبر نے کورے پنوں میں اسی طرح کی لائبریری کے قیام کیلئے ایک یاداشت پیش کی ۔ اس کے جواب میں پرنسپل سیکرٹری نے علاقوں میں لائبریریوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا وعدہ کیا ۔